27ویں ترمیم : تکنیکی غلطی کے باعث سینیٹ سے دوبارہ منظور کرائے جانے کا امکان

 

 

 

سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں تکنیکی غلطی رہ جانے کے باعث اس کی دوبارہ منظوری کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم ایک بار پھر سینیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سے منظور شدہ ترمیمی مسودے میں معمولی تکنیکی غلطی سامنے آئی تھی،جس کے باعث قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اسے دوبارہ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔کل سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کی تھی، جس کے تحت ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی۔مجوزہ آئینی عدالت میں تمام ہائیکورٹس کے ججز شامل ہوں گے، صدرِ پاکستان کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہو گا جب کہ آرمی چیف کا عہدہ ختم کر کے ’’چیف آف ڈیفنس فورسز‘‘ کا نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا۔

 

 

Back to top button