27ویں آئینی ترمیم : وہی ترمیم آگے بڑھے گی جس پر سب کا اتفاق ہوگا، رانا ثنا اللہ

 

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئینی امور پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ وہی ترمیم آگے بڑھے گی جس پر سب کا اتفاق ہوگا اور جن نکات پر اختلاف ہوگا، انہیں آئندہ کےلیے زیرِ بحث رکھا جائے گا۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صوبوں کا چلانا وفاق کی اور وفاق کو چلانا صوبوں کی ذمہ داری ہے،لہٰذا یہ معاملات بات چیت اور تعاون ہی سے آگے بڑھ سکتےہیں۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک مثبت پیش رفت شروع ہو چکی ہے، اور ایسی تجاویز زیر غور ہیں جن کے ذریعے این ایف سی ایوارڈ کے حصے میں کمی کیے بغیر وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

 

پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کردی

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائےگی۔ یہ طے ہے کہ وہی ترمیم آگے بڑھے گی جس پر سب کا اتفاق ہوگا اور جن نکات پر اختلاف ہوگا، انہیں آئندہ کےلیے زیرِ بحث رکھا جائے گا۔  18ویں ترمیم کےبعد وفاق اور صوبوں کے درمیان بعض پہلوؤں میں عدم توازن ایک حقیقت ہے جسے مل بیٹھ کر سے حل کرنا ہوگا۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آئینی ترمیم کے دوران دیگر امور جیسے بلدیاتی نظام، اوورسیز پاکستانیوں کی انتخابی شمولیت،ججوں کے تبادلے اور الیکشن کمیشن کے دائرہ کار پر بھی اتفاق رائے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

Back to top button