27ویں آئینی ترمیم:سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنےآ گئی

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار ووٹوں کے تناظر میں سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی ہے۔ آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ سے 64 ووٹ ضروری ہیں۔
حکومت کو سینیٹ میں اس وقت 61 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے 26، مسلم لیگ (ن) کے 20، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم کے 3، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔ تین آزاد سینیٹرز کی حمایت کے بعد مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل کی جا سکتی ہے۔
قومی اسمبلی میں حکومت کو 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ آئینی ترمیم کے لیے 224 ووٹ درکار تھے، جس سے حکومت کو قومی اسمبلی میں مکمل دو تہائی اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔
اپوزیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 14، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 7، اے این پی کے 3 اور دیگر آزاد ارکان شامل ہیں، جبکہ کچھ نو منتخب ارکان حلف اٹھانے کے منتظر ہیں۔
