انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر13سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جن 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک ،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی ، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک ، نظام مصطفی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نا کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
