اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ہونیوالے شوہر کیلئے بڑی شرط رکھ دی

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہیں ہونا چاہئے، اداکارہ کی وائرل ہونے ایک ویڈیو میں انہیں ہونے والے شریک حیات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے، وائرل ویڈیو ایک کامیڈی شو کی ہے، جس میں یمنیٰ زیدی حال ہی میں پیش ہوئی تھیں، وہاں ان سے ہونے والے شریک حیات سے متعلق بھی پوچھا گیا تھا، ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں اچھے دل کا ذہین شخص ملے، جن کے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں اور وہ ان سے محبت کرے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے خدو خال والے مرد سے شادی کرنا چاہیں گی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ خوبصورت مرد کی کچھ مثالیں دیں تو انہوں نے ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کا نام لیا اور کہا کہ جس طرح وہ خوبصورت ہیں اور ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں، اسی طرح کا کوئی شخص ہونا چاہئے، انہیں ٹام کروز بطور ہیرو اور اداکار بہت پسند ہیں، وہ ان کی بڑی مداح ہیں لیکن وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا ہونے والا شوہر بھی ایسا ہی ہو جو سب کو پیارا لگے، یمنیٰ زیدی نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن ساتھ ہی ان کی خواہش ہے کہ وہ ان سے زیادہ پیارا اور معصوم نہ ہو، اداکارہ کی جانب سے ہونے والے شوہر سے متعلق کہی گئی باتوں پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ انہیں ان جیسا ہی پیارا شخص ملے گا۔اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مشہور ڈراموں میں تھکان، خوشی اک روگ، تیری راہ میں رل گئی، میری دلاری، دل محلے کی حویلی، کس سے کہوں، موسم، مداوا، کانچ کی گڑیا، گزارش، آپ کی کنیز، جگنو، زرا یاد کر، پنجرہ، ڈر سی جاتی ہے سلہ، پکار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اداکارہ صبح بے داغ ہے اور شادی امپاسبل جیسی ٹیلی فلموں میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں، یمنیٰ زیدی کا ٹیلی فلم ’’راجہ کی راجی‘‘ میں حیا کا کردار کافی مشہور ہوا تھا۔

Back to top button