وساکھی میلہ،بھارت سے2840سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

واہگہ بارڈر کے راستے 327ویں عالمی وساکھی میلے کے موقع پر بھارت سے 2840 سکھ یاتری پاکستان پہنچے جہاں ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت مگر فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
یاتریوں کے لیے لنگر، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ ان کی حفاظت کے لیے پنجاب پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے۔
بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں نے پاکستان آمد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بہت عزت و احترام ملا ہے اور ان کا دل خوش ہو گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے بھی ان کو بہت پیار دیا ہے۔
امریکا سے آئے ایک سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنا پاسپورٹ پھاڑ کے پھینک دوں اور پاکستان میں ہی رہوں مجھے پاکستانیوں سے اتنا پیار ہے، لوگوں کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ ہوتی ہے۔
ایک خاتون نے کہا کہ گھر میں ایک مہمان آجائے تو سنبھالا نہیں جاتا لیکن ہمارے ساتھ 2200 یاتریوں کو عزت دی گئی، نئے بستر،کھانے، چائے اور سیکیورٹی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گوردوارے میں بستر اچھے نہیں ملتے لیکن یہاں ہمیں نئے بستر ملے ہیں۔
