نواز شریف نے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر دیا، جبکہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی حکومت بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔نواز شریف نے کہا ہے کہ ’ہمارے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ اکیلے حکومت بنائیں، اس لیے ہم دیگر جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم سب مل کر بیٹھیں۔ان کے بقول انھوں نے اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو ٹاسک دیا ہے کہ دیگر جیتنے والی جماعتوں کو اتحاد کی دعوت دیں۔ شہباز شریف سے کہا ہے کہ آصف علی زرداری، ایم کیو ایم، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں۔ موجودہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر اس کشتی کو بھنور سے نکالیں۔‘
