سپریم کورٹ،ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں دائر صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ 20 فروری کو سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 12 برس قبل 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 186 کے تحت بھٹو کی عدالتی حکم سے پھانسی کے فیصلے پر ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔
