علی ظفر کی آواز میں PSL 9کا ترانہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

معروف گلوکار علی ظفر نے آخر کار پی ایس ایل 9 ایڈیشن میں اپنی آواز کا جادو جگا ہی دیا، گلوکار کی آواز میں ترانہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز میں اب بس دو دن ہی رہ گئے ہیں۔ کھلاڑی پہنچ چکے ہیں، تیاریاں مکمل ہیں اور اس سیزن کے نئے گانے کو بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر گلوکار علی ظفر کی واپسی ہوئی ہے۔پی ایس ایل 9 کے اس نئے گانے کو 14 فروری کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ہے جو آتے ہی ’چھا‘ گیا ہے یعنی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے، ملک میں سیاسی گرما گرمی تو عروج پر ہے مگر پاکستان میں کرکٹ کے جوش کے آگے کچھ اور نہیں چلتا۔’کُھل کے کھیل‘ کے الفاظ کے ساتھ جاری کیے جانے والے اس گانے کو بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے موجودہ سیاسی صورت حال کے ساتھ بھی جوڑ دیا گیا ہے مگر گلوکار علی ظفر نے پہلے ہی اس گانے کے پیچھے کی کہانی خود ہی بتا دی ہے۔ ان کہنا ہے کہ زندگی میں جو چیزیں میں نے سیکھی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب انسان بے خوف ہو جاتا ہے، اس کے دل خوف یا شک نہیں ہوتا کسی قسم کا تو اس کی زندگی کے جو نتائج ہیں وہ پھر ایک اور جگہ پر چلے جاتے ہیں۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ ’میں نے سوچا کہ ایسا اینتھم بناؤں جس سے آپ لوگ خود کو جوڑ سکیں، گاڑیوں، سپیکرز پر بجا سکیں اور گا سکیں، علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے لیے اس سے قبل تین سیزنز کے اینتھم گا چکے ہیں تاہم اس کے بعد یہ ذمہ داری دوسرے فنکاروں کو دے دی گئی تھی مگر علی ظفر نے اس بار واپسی کی تو گانا آنے سے ایک ماہ قبل ہی اس پر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔علی ظفر نے گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ان سے پی ایس ایل کے ترانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آفیشل طور پر رابطہ کیا گیا اور دو ماہ کی محنت کے بعد ان سے معذرت کر لی گئی، یہ ترانہ لانچ ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جہاں صارفین ترانے کے ساتھ ساتھ علی ظفر کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔عائشہ نامی ایکس صارف نے علی ظفر کی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ آخرکار پی ایس ایل کی شان واپس آ گئی۔ اینرجیٹک سانگ۔ بی ایس ایرا نامی صارف نے لکھا: ’پی ایس ایل ترانہ اصل میں عمران خان کے لیے ہے۔صحافی اور پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید کہتی ہیں کہ ’جب بات موسیقی کی آتی ہے تو علی ظفر اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرتے۔باسط سبحانی نے ایکس پر ہی کہا کہ ’یہ بہترین ہے، بہترین انرجی اور بول۔ یقیناً یہ پی ایس ایل کا بہترین ترانہ ہے، صارف علی کا کہنا تھا کہ دیانت داری سے بات کی جائے تو گانا بس ففٹی ففٹی ہی ہے، نہ بہت اچھا ہے اور نہ ہی زیادہ بُرا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ علی ظفر کبھی مایوس نہیں کرتے۔ حالیہ سالوں میں یہ ایک اچھا ترانہ ہے، ضیا نامی صارف نے ترانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ترانہ سنا نہیں ہے مگر میرا ماننا ہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے بہتر گا سکتے ہیں، حنان خان کو علی ظفر کے گائے پرانے گانے کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے لکھا سیٹی بجے گی، سٹیج سجے گا، اب کھیل جمے گا‘ تو کچھ اور ہی تھا۔
