سعد رفیق کا ن لیگ کو غلطیوں پراصلاح کا مشورہ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ غلطیوں کی نشاندہی کرکے اپنی اصلاح کرے، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے۔
لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں، لیکن اس حلقے سے ناانصافی کی گئی، انتخابات میں میرے حلقے کے ٹکڑے کئے گئے، عدالتوں میں اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ہماری شکایت نہیں سنی گئی، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے، امیروں نے اپنے ملازمین کو گاڑیوں میں ڈالا اور ووٹ ڈلوائے۔
