وزیر اعظم کی ہدایات نظر انداز، پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی

وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے87 پیسے فی لیٹر مزید سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

367107 9154144 updates

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آفس نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

Back to top button