3ماہ میں ایکس پر چلنے والے17سیاسی ٹرینڈزحساس قرار

دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال،3ماہ کے دوران کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ کرکے سی ٹی ڈی نے رپورٹ مرتب کرلی۔
۔ رپورٹ میں ایکس (ٹوئٹر) پر چلنے والے 17 سیاسی ٹرینڈز حساس قرار دیے گئے ،سیاسی ٹرینڈز میں عام انتخابات اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا لاہور سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلی شخصیات پر بے جا تنقید کی گئی۔فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلنے والے 9 ٹرینڈز کی نشاندہی کی گئی ۔قومیت پرستی ، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2836 پیجز اور سائیٹس بلاک کردیں ۔ سوشل میڈیا پر متحرک دو نئی تنظیموں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔
