3 روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 2035 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

Back to top button