بھارت میں دو ہفتوں کے دوران 3 ماڈلز کی خودکشی

انڈیا میں 2 ہفتوں کے دوران 3 ماڈلز نے خودکشی کرلی، نوجوان بنگالی ماڈل منجوشا نیوگی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، تین دنوں میں یہ دوسری مشہور شخصیت کی خودکشی کی اطلاع ہے جبکہ دو ہفتوں میں یہ تیسری خودکشی ہے۔
بدیشا ڈی مجومدار کے بعد ایک اور بنگالی ماڈل نے خودکشی کر لی، معروف ماڈل منجوشا نیوگی کولکتہ میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، منجوشا نیوگی 27 مئی کو اپنی رہائش گاہ پر لٹکی ہوئی پائی گئیں، ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی قریبی دوست بدیشا ڈی مجمدار کی موت کے بعد شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔
بدیشا کی موت 26 مئی کو خودکشی کی وجہ سے ہوئی، ایک پولیس افسر نے بتایا کہ منجوشا نیوگی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

حلف برداری تقریب پر دائر حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل قرار

منجوشا کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی مسلسل کہتی تھی کہ وہ بدیشا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، وہ مسلسل بدیشا کے بارے میں بات کرتی تھی، یں نے اسے ڈانٹ دیا جب اس نے مجھے بتایا کہ جلد ہی میڈیا بدیشا کی طرح ہمارے گھر پر توجہ مرکوز کرے گا۔

Back to top button