30سال قبل چرایاگیامجسمہ واپس میوزیم پہنچ گیا
امریکی ریاست لوئس ول سے تقریباً 30 سال قبل لاپتہ ہونے والا مجسمہ ایک شخص نے اپنے گھر سے واپس لاکر میوزیم کو واپس لوٹا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری ڈیوڈ گریر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 1996 میں ان کے والد اس مجسمے کو بیلویڈیر سے گھر لائے تھے جہاں وہ تزئین و آرائش کے ایک منصوبے پر دیگر کارکنوں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
ڈیوڈ نے بتایا کہ والد صاحب نے ان کو بتایا کہ دیگر کارکنوں نے کام کے دوران اس مجسمے کو ایک طرف پھینک دیا تھا جس پر انہوں نے اسے خود رکھنے کی اجازت چاہی اور اس طرح مجسمہ ہمارے گھر لایا گیا۔ تب سے یہ ہمارے گھر کے عقبی حصے میں رکھا ہوا تھا۔