شام میں پھنسے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

شام میں پھنسے 318 پاکستانی چارٹرڈ طیارے کےذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے ۔
چارٹرڈ طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا،پاکستان پہنچنےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ائیرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانیوں کو خیریت سے ملک واپس آنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی پر لبنان کے وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو بیروت سے چارٹر طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کیاگيا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیر اعظم سے رابطہ کر کے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر لبنان نے پاکستانی شہریوں کو ویزےجاری کیے ۔
اسلام آباد آئے تو واپس نہیں جائیں گے، گولیاں ختم ہوجائیں گی، سینیٹر جے یو آئی
ذرائع کےمطابق ان شہریوں کو بذریعہ سڑک شام سے لبنان پہنچایاگيا،جہاں سے انہيں خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ بیروت نے پاکستانیوں کے ویزےلگوائے ، بیروت آنے پر ان کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیےگئے تھے۔
پاکستانیوں کو واپس لانے والا خصوصی طیارہ رات 2 بجے اسلام آباد پہنچا تھا۔
بیروت ائیرپورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا۔
