کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے : عظمیٰ بخاری

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 90 فنانسرز اور سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والوں کےخلاف 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے کالعدم جماعت سے ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کیے اور 92 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کالعدم جماعت کےخلاف درج مقدمات میں 830 لوگ لاہور میں گرفتار ہو چکے ہیں، کالعدم جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلایا ہے، مذہب کا نام استعمال کرنا ان کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

 

حکومت پنجاب نے کالعدم ٹی ایل پی کے 23 ارب سے زائد کے اثاثے منجمد کردیے

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 84 فیصد مساجد رجسٹر ہوچکی ہیں، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے۔

 

 

 

Back to top button