3سال کے دوران قرضوں میں 3200ارب کااضافہ

تین سالوں کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3200ارب کاریکارڈ اضافہ ،دسمبر میں قرضوں کاحجم 81ہزار400ارب تک پہنچ گیا۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال قرضوں پر 8 ہزار 887 ارب روپے صرف سود ادا کیا گیا ہے ۔ اس دوران حکومت کا بیرونی قرضوں کی نسبت اندرونی قرضوں پر زیادہ انحصار رہا۔
رواں مالی سال قرضوں پرسودکی ادائیگی کا تخمینہ 8 ہزار 207 ارب روپے ہے جب کہ جولائی تادسمبرقرضوں پر 3ہزار 563 ارب رو پے سود اداکیاگیا۔
جنوری سے جون 2026 تک قرضوں پرمزید بھاری سود ادا کرنا پڑے گا۔ جون 2022 میں پاکستان کے ذمے قرض 49 ہزار 200 ارب روپے تھے۔
جون 2023 میں قرضوں کاحجم بڑھ کر 62 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا جو کہ جون 2024 میں بڑھ کر 71 ہزار 300 ارب تک جا پہنچے ہیں۔
