مبینہ زیادتی کا پروپیگنڈاکرنے پرصحافیوں سمیت 38افراد کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اےنےسوشل میڈیا پر لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا پروپیگنڈا کرنےکےالزام متعدد صحافیوں اوریوٹیوبرز سمیت38 افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے درج مقدمے میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر،عمران ریاض،سمیع ابراہیم، فرح اقرار،صحافی شاکرمحمود اعوان اور دیگرکو بھی نامزد کیا گیا۔

مقدمے میں راجہ احسن نوید، فیصل پاشا، نعیم بخاری، عمر دراز گوندل، رابعہ ملک، ثاقب جمیل، فرقان، ایڈووکیٹ میاں عمراورحسیب احمد بھی مقدمے میں نامزد کیا ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نےدرج مقدمے پر مزید کارروائی بھی شروع کردی ہے، ادھرصحافی شاکر محموداعوان نےمقدمے کے اندراج پرایف آئی اےکےخلاف عدالت سےرجوع کرنےکا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 14 اکتوبر کولاہور کےنجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے طلبہ و طالبات مشتعل ہوکر سڑکوں پرنکل آئے تھےاورمذکورہ کالج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا، س دوران پولیس سے جھڑپوں میں 27 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نےسراپا احتجاج طلبہ کی نشاندہی پرنجی کالج کے ایک سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لےلیا تھا، تاہم مبینہ طور پرمتاثرہ طالبہ کےاہلخانہ کی جانب سے درخواست جمع نہ کرانےکےباعث تاحال واقعے کی ایف آئی آردرج نہیں ہوسکی ہے۔

سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ کی رقم حکومت کومنتقل کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبہ کےریپ کے پروپیگنڈے میں تحریک انصاف کو ملوث قرار دیتےہوئے کہا تھا کہ طالبہ زیادتی نہیں گھٹیا سازش کا نشانہ بنی ہے، رات گئے مریم نواز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریپ کےپروپیگنڈے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کادعویٰ کیا۔

Back to top button