33سال بعد بٹوہ واپس ملنے پرمالک حیران

کینیڈا میں ایک شخص 33 سال سے گمشدہ بٹوہ یا والٹ کی غیر متوقع دریافت سے دنگ رہ گیا۔
ویسے تو اگر ہماری کوئی چیز گم ہو جائے تو چند دنوں بعد اس کی واپسی ممکن نہیں ہوتی۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے وینکوور آئی لینڈ میں ایک 14 سالہ بچے نے دوستوں کے ساتھ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک بٹوہ کو دریافت کیا۔
یہ بٹوہ 1991 میں وینکوور آئی لینڈ کے Comox Marina نامی ساحلی حصے میں مچھلی کے شکار کے دوران گم ہوگیا تھا۔
نک چوہدری نامی شخص نے بٹوے کو چٹانوں کے اوپر رکھا تھا مگر وہ کہیں غائب ہوگیا۔
نک چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘1991 کے موسم گرما کے دوران میں مچھلی کا شکار کرنے کے لیے Comox Marina گیا تھا اور وہاں میرا بٹوہ گم ہوگیا’۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بٹوے کو چٹانوں پر رکھ کر آگے چلے گئے تھے اور جب واپس آئے تو وہ غائب ہو چکا تھا۔اس میں ان کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ، سوشل انشورنس کارڈ اور دیگر قیمتی دستاویزات موجود تھے، انہوں نے بٹوے کو کافی تلاش کیا مگر ناکام رہے۔
