روس کے3500 فوجی ہلاک،200 گرفتارکرنے کا دعویٰ

یوکرائن نے روس کے 3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا، یوکرائنی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔
یوکرائن کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرائن کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔
یورپی کونسل نے روس کی رکنیت معطل کر دی
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پربحرہ احمر سے میزائل حملہ کیا گیا۔
