فیملی معاملات میں معاوضے کی اپیلیں سپریم کورٹ میں نہ لائیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ فیملی معاملات میں معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ تک نہیں آنی چاہئیں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیملی کیس میں معاوضے کی رقم کے تعین سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب نچلی عدالتیں معاوضے کی رقم طے کر دیں تو وہی فیصلہ حتمی تصور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

لاہور : موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ، متعدد گاڑیاں بند

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک کم عمر بچے کے لیے 25 ہزار روپے ماہانہ خرچہ زیادہ ہے۔

تاہم عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ماہانہ 25 ہزار روپے خرچے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

Back to top button