37 پاؤنڈ وزنی ٹراؤٹ فش کے شکار کا نیا ریکارڈ قائم

امریکی شہری نے 37 پاؤنڈ وزنی ٹراؤٹ مچھلی کا شکار کرکے ریاست ہیمپشائر کا 62 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل 1958 میں 28 پاؤنڈ وزنی ٹراؤٹ پکڑی گئی تھی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تھامس نائٹ نامی شخص نے 37 پاؤنڈ وزنی میٹھے پانی کی ٹراؤٹ مچھلی پکڑی ہے۔ جو عمومی طور پر برفیلی جھیلوں کو اپنا مسکن بناتی ہے اور دنیا بھر میں اپنی لذت کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔ریاست ہیمپشائر میں اس سے قبل 1958 میں 28 پاؤنڈ وزنی ٹراؤٹ مچھلی شکار کی گئی تھی جو اب تک کا ایک ریکارڈ تھا جسے 62 سال بعد تھامس نائٹ نے توڑ دیا۔ تھامس نائٹ کے لیے بالکل غیر متوقع تھا۔58 سالہ تھامس نائٹ پیشہ ور شکاری علاوہ مچھلیوں کے تاجر ہیں، انہوں نے اتنی وزنی مچھلی ہاتھ آنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے مہینے کی خوراک کا سامان ہوگیا ہے میں اسے فروخت نہیں کروں گا۔برطانوی محکمہ فشریز نے بھی ہیمپشائر کا 62 سالہ ریکارڈ توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران اتنی وزنی ٹراؤٹ مچھلی نہیں دیکھی تھی۔

