پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

ایران امریکا جنگ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 9,474 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 155,954 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں اتنی تیز رفتار تیزی کے باعث اپ سائیڈ 7 فیصد کی حد عبور ہو گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک گھنٹے کے لیے کاروبار معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صبح 9:22 بجے اسٹاک ٹریڈنگ کو اپر لاک کی وجہ سے روک دیا گیا۔

بعد ازاں اسٹاک ٹریڈنگ دوبارہ صبح 10:27 بجے شروع کی گئی، جس کے بعد مارکیٹ میں معمول کے مطابق کاروبار جاری رہا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جاری رہنے کے بعد ان میں داخل ہو جانا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دیگر فضائی صلاحیتوں کو بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا اور جنگ تقریباً ختم ہو گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 8 ڈالر گر گئی

امریکی صدر کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں فوری ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور تیل تقریباً 8 فیصد سستا ہو گیا۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں مثبت ردعمل کے حوالے سے پاکستان کے مختلف ممالک کی مارکیٹ میں بھی تیزی سے دیکھنے میں آرہا ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں KSE-100 انڈیکس 9728 پوائنٹس کے ساتھ 156,209 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ دکھاتا ہے۔

Back to top button