امریکی،اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت اجازت دیدی۔

ایک اہم بیان میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ وہ ممالک جو امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دیں گے، انہیں آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ صرف ایران کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں، اور اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ اگر حالات کا تقاضا ہوا تو امریکی نیوی کمرشل جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز میں تعینات کی جا سکتی ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کر کے دکھائیں۔

Back to top button