4بی این پی ارکان کی سپکر سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی درخواست
بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکن قومی اسمبلی نے سپیکر کواپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی۔
بی این پی کے خالد مگسی، اسرار ترین، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان نے سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرائی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ہم نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ختم کر دی ہے، ہم حکومتی بنچز پر مزید نہیں بیٹھنا چاہتے، ہمیں اپوزیشن بنچز پر نشستیں الاٹ کی جائیں۔
خاتون اول کو ٹارگٹ کرنے کیلئے فرح بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
یاد رہے کہ 2 روز قبل سوموار کی شام بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔باپ کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ خالد مگسی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل لرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنی حمایت ظاہر کی تھی۔