تارکین وطن کو لے جانے والی 4 کشتیاں جبوتی اور یمن میں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتہ

تارکین وطن کو لےجانے والی چارکشتیاں جبوتی اوریمن میں ڈوب گئیں،جس کےنتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 186 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی ادارہ برائےمہاجرت (آئی او ایم) کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا کہ جبوتی اور یمن کےساحلوں پر گزشتہ رات 4 کشتیاں ڈوبنے سے 186 سے زائد تارکین وطن لاپتا ہیں۔

کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات کو دیرگئے اس راستے پر پیش آیا، جسےایتھوپیا کے باشندے خلیجی ممالک میں کام تلاش کرنےیا تنازعات سے بچنےکی امید میں استعمال کر رہے ہیں۔

آئی او ایم کےکنٹری چیف آف مشن عبدالستور ایسوئیف کےمطابق 2 کشتیاں یمن کےساحل میں ڈوب گئیں،جن میں سے ایک میں کم ازکم 30 افراد اور دوسری میں تقریباً 150 افراد سوار تھے۔

انہوں نےبتایا کہ ہم 186 افراد کے بارے میں بات کررہے ہیں،جو بدقسمتی سے سمندر میں ڈوب گئے۔

پاکستانی اور افغانی شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا امکان

 

انہوں نےکہا کہ کشتی میں سوارافراد میں سےزیادہ تر ایتھوپیا کے تارکین وطن تھے، جبکہ خیال ہے کہ عملے کے پانچ ارکان یمنی تھے، دونوں کشتیوں میں کم از کم 57 خواتین سوار تھیں۔

عبدالستورایسوئیف کا کہنا تھا کہ ہم حکام کے ساتھ مل کریہ دیکھنے کےلیے کام کر رہے ہیں کہ آیا ہم کوئی زندہ بچ جانے والے کو تلاش کر سکتے ہیں، لیکن مجھے ڈر ہےکہ شاید ایسا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ جبوتی کےساحل سےتیز ہواؤں کی وجہ سے دیگر 2 کشتیاں الٹ گئیں۔

انہوں نےمزید تفصیلات بتائے بغیر اے ایف پی سےبات کرتےہوئے کہاکہ مبینہ طور پر ایک یا 2 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، تاہم باقی افراد کو بچا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جبوتی میں ان کےآئی او ایم کے لوگ ان کی مدد کررہے ہیں،جنہیں بچایا گیا ہے،عبدالستور ایسوئیف کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا اور جبوتی سےیمن پہنچنے والے لوگوں کی تعداد بدقسمتی سے کم نہیں ہو رہی ہے۔

Back to top button