مظفرآباد :باراتیوں کی گاڑی ڈیم میں گرنے سے 4 جاں بحق،5 زخمی
مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہونے سے نوسیری ڈیم میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں چھکڑنکہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی بارتیوں کی گاڑی وادی نیلم جارہی تھی ،بارات میں شامل کار جس میں دلہا، دلہن اور 4 کم سن بچیوں سمیت کل 9 افراد سوار تھے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں 4 بچیوں اور دلہے کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورونا کے وارجاری ، مزید 2 افراد لقمہ اجل بن گئے
ریسکیو اہلکار کے مطابق افسوسناک حادثے میں دیگر 4 افراد جن میں تین خواتین سفینہ، آمنہ، شگفتہ اور ایک مرد ندیم زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد حادثے کے اسباب اور وجوہات کے بارے تحقیقات کی جارہی ہیں۔