4 لاپتا افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرایا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 لاپتا افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانےکا حکم دےدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محمد آصف نےجنوری 2024 سے وفاقی دارالحکومت آباد سےلاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی جس دوران ڈی آئی جی لاہور،اسلام آباد  اور آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کےدوران عدالت نےلاپتا بیٹوں کی افغان والدہ گل سیماکوروسٹرم پربلاکرپشتو میں بات کی اورپھرترجمہ کرکےسب کو بتایا۔

جسٹس محمد آصف نے کہا کہ لاپتا بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سےہائیکورٹ آرہی ہوں،اگر بیٹے مرگئے ہیں توبتا دیں۔

پی ٹی آئی کو کلاس کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان کی سلمان اکرم راجہ سے ناراضگی

 

دوران سماعت ڈی آئی جی اسلام آباد نےافغان خاتون کے بیٹوں کی بازیابی کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی جس پر درخواست گزارنےکہا کہ 8 ماہ سےتوکیس ہائیکورٹ میں چل رہاہے، رپورٹس آرہی ہیں کہ بندہ نہیں ملا ہے۔

عدالت نے سوال کیا آئی جی صاحب کو بلایا تھا وہ نہیں آئے؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کیس کا وقت 11 بجے تھا، اس لیے آئی جی ابھی نہیں آئے،ڈی آئی جی، آرپی او ودیگرافسران موجودہیں،دوبارہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت دے دیں۔

جسٹس محمد آصف نے کہا  آپ کو کتنا ٹائم چاہیے؟وقت دینے کا کوئی فائدہ نہیں،  ہمیں بندے چاہئیں، 2 ہفتوں کا وقت دے رہے ہیں ہمیں نتائج سےآگاہ کریں۔

بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد اورپنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دےدیا۔

Back to top button