پاکستان میں سپر فلوکے4مریض رپورٹ

پاکستان میں سپر فلو سامنےآگیا، راول پنڈی میں سپر فلو کے چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں، انتظامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کردی۔
راولپنڈی میں سپرفلو کا مرض سامنے آگیا، 22 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں انفلوئنزا سپر فلو کے 4 مریض سامنے آگئے۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع بھر میں انفلوئنزا اےسپر فلو کی صورتحال کو مکمل کنٹرول میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہاتھ کو صاف رکھنے اور سانس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ ہیلتھ نے شہریوں سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، دسمبر میں 22 مشتبہ کیسوں میں سے صرف چار کیسوں میں بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔
