جمعرات کو اڈیالہ جیل جائیں گے، سہیل آفریدی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سہیل آفریدی نے ہفتے کے روز مردان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو وہ اپنی قیادت کے ہمراہ اڈیالہ جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپی گئی ہے اور بہت جلد ان چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا احتساب کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مردان آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا، جبکہ عبدالولی خان سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں فراہم کرنے والے افراد نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

Back to top button