چین میں4سالہ بچی 20ویں منزل سے گرکرکرشماتی طورپربچ گئی

چین میں ایک 4 سالہ بچی رہائشی عمارت کی 20 ویں منزل سے گر کر کرشماتی طور پر بچ گئی، کیونکہ نیچے کی منزل پر رہنے والی ایک خاتون نے اسے بروقت تھام لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہونان میں پیش آیا، جہاں وو یومئی نامی خاتون رات کا کھانا پکا رہی تھیں۔ وہ 14 ویں منزل پر مقیم ہیں اور کھانا بناتے ہوئے اچانک کھڑکی کے باہر سے ایک زوردار آواز سنائی دی۔

جب خاتون نے باہر جھانکا تو دیکھا کہ ایک چھوٹی بچی 13 ویں منزل کے چھجے پر لٹکی ہوئی ہے۔ وہ دراصل 20 ویں منزل کی کھڑکی سے گر کر نیچے پھسل گئی تھی۔

وو یومئی نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے بچی کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا اور اپنے 16 سالہ بیٹے کو پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کی ہدایت کی۔

Back to top button