40سمارٹ پولیس سٹیشن،محسن نقوی نے تکمیل کی ڈیڈ لائن دیدی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں 40سمارٹ پولیس سٹیشن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی ۔پہلے فیز میں 23سمارٹ پولیس سٹیشن بنیں گے۔دیگراضلاع میں بھی 17سمارٹ پولیس سٹیشن قائم ہوں گے۔پنجاب بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے سمارٹ پولیس سٹیشن میں بدل دیئے جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں 737تھانوں کی تعمیر ومرمت پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن پروجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ پیش کیاگیا۔محسن نقوی نے ہر بے زمین تھانے کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی ۔سمارٹ پولیس سٹیشن کیلئے اراضی منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔
اجلاس میں پولیس افسروں،ملازمین کیلئے313گھروں کی تعمیر کےمنصوبے کا بھی جائزہ لیاگیا۔