سعودیہ عرب سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل

مختلف ممالک سے پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا ہے جب کہ 3 زیر حراست ہیں۔
امیگریشن ذرائع کےمطابق سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور عمان سے 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات اور ترکیے سے رہائشی پرمٹ زائد المیعاد ہونے اور دیگر الزامات پر 3 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔
ذرائع کےمطابق سعودی عرب میں سزا پوری ہونےاور دیگر الزامات پر 21 پاکستانی بے دخل کیےگئے۔
قرض پروگرام،پاکستان اور آئی ایم ایف کےمذاکرات کل شروع ہوں گے
امیگریشن ذرائع کاکہنا ہےکہ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر عمان اور قطر سے 2 پاکستانی واپس بھیجےگئے۔
