فاروق ستار کا وزیر اعظم سے کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

پارٹی کے رہنما امین الحق نے ایک بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم اپنے تحفظات پیش کرے گی۔ ان کے مطابق کامران ٹیسوری کو پارٹی کی مشاورت کے بغیر ہٹایا گیا، اور کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو دیا جائے۔

حکومت سے علیحدگی کی دھمکیاں دینے والی MQM رام کیسے ہوئی؟

امین الحق نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث متعدد ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، جس پر پارٹی تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

فاروق ستار نے بھی زور دیا کہ وزیراعظم کو کامران ٹیسوری کو دوبارہ گورنر کے منصب پر بحال کرنے پر غور کرنا چاہیے تاکہ پارٹی کے مفادات اور صوبائی معاملات میں توازن برقرار رہے۔

Back to top button