سری لنکا نے امریکہ کو جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار کردیا

سری لنکا نے امریکہ کو جنگی طیاروں کو اپنے ملک میں اڈہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ امریکہ نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
صدر ڈسانائیکے نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سری لنکا نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے کئی اتحادی ممالک بھی ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے”۔
