446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
وفاقی حکومت نےاخراجات میں کمی کےلیےملک بھرمیں 446 یوٹیلیٹی اسٹورزکوبند کردیا جب کہ مزید 500 سےزائد یوٹیلیٹی اسٹورز بندکرنےپربھی غورکیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سےسبسڈی ختم ہونے سےملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کوبند کردیا گیا ہےجب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنےکا پلان ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہےکہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کونوکری سےنہیں نکالاجائےگا، جن اسٹورز کی آمدنی کم اورنقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔
ذرائع نےبتایا ہےکہ ملک کےدیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئےہیں۔
یاد رہےکہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیےسبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں مزید 1200 پوائنٹس کا اضافہ
یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن ایک سرکاری ادارہ ہےجس کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی اور اس کےتحت ملک بھر میں 4 ہزار اسٹورز چلائے جاتے ہیں جس کا مقصد عوام کو رعایتی نرخوں پرضروری اشیا فراہم کرنا ہے۔
واضح رہےکہ 16 اگست کو وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کوہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنےکا فیصلہ بھی شامل تھا۔
رواں سال اگست میں وزیر اعظم شہباز شریف نےیوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں اور حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کرنےکا اعلان کیا تھا۔
کمیٹی کی جانب سےوزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تھی، جہاں 5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا، جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔
شہباز شریف نےکہا تھا کہ عوامی خدمت میں کارکردگی نہ دکھانے اورقومی خزانے پر بوجھ بننے والے حکومتی اداروں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے، یا پھر نجکاری کے لیے اقدامات کیےجائیں۔
حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں اسٹور کے ملازمین نے 3 روز تک احتجاج بھی کیا، بعد ازاں حکومت سےکامیاب مذاکرات اور یوٹیلٹی اسٹورز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کےبعد احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔