ویتنام کےچڑیا گھروں میں برڈ فلوکےباعث47 چیتے ہلاک

جنوبی ویتنام کے چڑیا گھروں میں ایچ فائیواین ون برڈفلو وائرس کی وجہ سے47 چیتے،3شیراورایک تیندواہلاک ہوگئے۔
ویتنام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (وی این اے)کا حوالہ دیتےہوئےبتایا کہ جانوروں کی ہلاکتیں اگست اور ستمبر میں ویتنام کےصوبےلانگ آن کے نجی سفاری پارک اورڈونگ نائی کےچڑیا گھروں میں ہوئی۔
نیشنل سینٹرفاراینیمل ہیلتھ کے ٹیسٹ نتائج کےمطابق جانوروں کی ہلاکتیں ایچ فائیو این ون وائرس کی اے ٹائپ سےہوئی ہیں۔تاہم اے ایف پی کےرابطہ کرنے پر چڑیا گھرکےحکام نےجواب دینےسےگریز کیا۔
وی این اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جانوروں کے قریب رہنےوالےچڑیا گھر کے عملےمیں سےکسی بھی شخص کوسانس لینےمیں دشواری کی کوئی شکایات لاحق نہیں ہوئی۔
ویتنام کی جنگلی حیات کےتحفظ پرمرکوز این جی اوکےمطابق 2023 کےآخر تک ویتنام کے چڑیا گھروں میں385شیر موجود تھے، جن میں سےتقریباً310 کو نجی فارموں اور چڑیا گھروں میں رکھا گیاجبکہ باقی سرکاری مرکزمیں موجود ہیں۔
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ 2022سےممالیہ جانوروں میں انفلوئنزا بشمول ایچ فائیو این ون کی وجہ سےمہلک وباؤں کی رپورٹوں میں اضافہ ہواہے۔
حضرت موسیٰؑ کےدورکی قدیم تلواردریافت
واضح رہےکہ ویتنام نےمارچ میں ڈبلیو ایچ او کواس وائرس سےانسانی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔
