48گھنٹوں کے دوران چینی فی کلو10روپےمہنگی ہو گئی

48گھنٹوں کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ دیکھاگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
شوگر ڈیلرز کا کہنا ہےکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 142 روپےہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ پرچون میں چینی قیمت 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
