5سالوں میں بانی پی ٹی آئی  کے اثاثوں میں  27.72کروڑ کااضافہ

بانی تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں میں 5سالوں کے دوران 27.72کروڑ کااضافہ ہوا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2018میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی مالیت3.87کروڑ تھی  2023 میں اثاثوں کی مالیت31کروڑ 59لاکھ سے زائد ہو گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں زمان پارک لاہور کا کنال 8مرلے کا گھر وراثت میں ظاہرکیا۔زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4کروڑ 86لاکھ روپے کا خرچہ ظاہرکیا۔بنی گالہ میں 300کنال اراضی بطور تحفہ ظاہرکی گئی۔عمران خان نے کاغذات میں خود کو کسی گاڑی کا مالک ظاہرنہیں کیا۔

Back to top button