اسلام آباد اور گردونواح میں 5.8 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کشمیر کے شمال مغربی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ہنزہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
