1ماہ میں ججز،بیوروکریٹس،وزرا کی سکیورٹی پرپونے5کروڑ کےاخراجات

صرف ایک ماہ میں ججز، بیوروکریٹس، منسٹرز کی سیکیورٹی پر 4 کروڑ 78 لاکھ 85 ہزار روپے کے اخراجات کا انکشاف سامنے آگیا۔وزارت داخلہ کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
تحریری جواب کے مطابق وی وی آئی پی شخصیات کے ساتھ اس وقت 44 گاڑیاں اور 532 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ صرف اپریل 2024 میں سیکیورٹی پر 4 کروڑ 78 لاکھ 85ہزار 608 روپے خرچ ہوئے۔ ججز کو دی گئی 34 سیکیورٹی گاڑیوں پر ایک ماہ میں 34 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ججز کو فراہم کردہ 409 سیکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں تین کروڑ 34 لاکھ 38 ہزار روپے خرچ ہوئے۔بیوروکریٹس کو فراہم کردہ 6 سیکیورٹی گاڑیوں اور اہلکاروں پر مجموعی اخراجات 69 لاکھ 33 ہزار 749 روپے آئے۔
سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش،اپوزیشن کااحتجاج
تحریری جواب میں وزراء کے پاس صرف چار سکیورٹی گاڑیاں ہونے کا دعوی کیاگیا۔وزراء کی سیکیورٹی پر ایک ماہ میں 40 لاکھ 68 ہزار روپے خرچ ہوئے۔
