بلوچستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر حمید اللہ نصر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج سے شروع ہونےوالی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے تمام 34 اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس مہم کے دوران 10 ہزار 832 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 8 ہزار 788 موبائل ٹیمیں، 942 فکسڈ ٹیمیں اور 594 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ اس تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔

بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

حمید اللہ نظر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کسی بھی غیر متوقع حالات سے بچنے کے لیےسخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہیں، پولیو ٹیم کے عملے کی حفاظت کے لیے بلوچستان لیویز فورسز، پولیس اور فرنٹیئر کور کو تعینات کیا گیا ہے، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرنے کے لیے مذہبی اسکالرز کی مدد بھی لی گئی ہے۔

پولیو کے خاتمے کے لیے روٹین ایمونیسیشن (آر آئی) ایک اہم ستون ہے، ہم نہ صرف پچپن کی بیماریوں سےبچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے مناسب وسائل فراہم کر رہے ہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں میں آر آئی سروس کی فراہمی وسیع کرنے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

Back to top button