کرونا سے 5 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو اومیکرون

ملک میں کرونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے پانچ افراد کی جان لے لی، پشاور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ملک میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی، تصدیق شدہ کیسز 12 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300، سندھ میں 4 لاکھ 84 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 573، بلوچستان میں 33 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پریانتھا کا متبادل نیا سری لنکن فیکٹری منیجر تعینات
اسلام آباد اور لاہور میں اومیکرون کے درجنوں نئے کیسز سامنے آگئے، پشاور کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
پنجاب میں اومی کرون کے 43 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 211 ہوگئی۔ اومی کرون کے 98 فیصد کیسز صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔