باکس آفس پر ناکام رہنے والی  5 فلمیں جوOTT پلیٹ فارمز پر ہٹ رہیں

بالی وڈ کی ایسی کئی فلمیں ہیں جنہیں آج کلاسک کا درجہ حاصل ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ فلمیں باکس آفس ناکام رہیں تھیں۔ ان میں ’میرا نام جوکر‘ (1970) اور ’انداز اپنا اپنا‘ (1994) جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔
انڈین اخبار دی ہندوستان ٹائمز کے مطابق حالیہ وقتوں میں بھی ایسی فلمیں ہیں جو باکس آفس پر تو کوئی تہلکہ نہ مچا سکیں لیکن جب یہ ایک ایک کر کے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئیں تو انہیں بے حد سراہا گیا۔

اس فہرست میں سب سے بڑا نام نام بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ہے۔ یہ ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ عامر کے علاوہ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ کرینہ کپور بھی شامل تھیں، لیکن یہ فلم ایک ایسے وقت میں ریلیز ہوئی جب انڈیا میں بالی وڈ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ تو یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی لیکن جیسے ہی اسے نیٹ فلکس انڈیا پر ریلیز کیا گیا تو فلم بینوں نے اسے خوب سراہا۔

انیرودھ ائیر کی  فلم ’این ایکشن ہیرو‘میں ایشمان کھرانا نے ایک ایسے ایکشن ہیرو کا کردار نبھایا تھا جسے اصل زندگی میں جرائم کی دنیا کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ باکس آفس پر صرف 16 کروڑ 24 لاکھ انڈین روپے کمانے والی اس فلم کو نیٹ فلکس پر سراہا گیا تھا۔

 فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور یہ ایک ایسے وقت میں ریلیز ہوئی تھی جب سینیما لاک ڈاؤن کے بعد کُھلے ہی تھے۔ مارچ میں کچھ ہی عرصہ بڑے پردے پر چلنے کے بعد یہ فلم پرائم ویڈیو انڈیا پر ریلیز ہوئی جہاں اسے پسند کیا گیا۔

ابھشیک چوبے کی ڈاکوؤں پر بنی  فلم ’سونچڑیا‘میں ششانت سنگھ راجپوت، بھومی پدنیکر اور منوج واجپائی جیسے بڑے نام شامل تھے۔ یہ فلم سنہ 2019 میں کورونا وبا سے پہلے ریلیز ہوئی تھی لیکن یہ باکس آفس پر ناکام رہی۔ تاہم بعد میں اسے ’زی5‘ کے پلیٹ فارم پر جگہ مل گئی اور ششانت کی موت کے بعد اسے خوب دیکھا گیا۔

فلم’دھک دھک‘ چار خواتین کی کہانی ہے جو موٹرسائیکلوں پر لداخ کے سفر کے لیے نکلتی ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر اپنی ریلیز سے صرف چار روز قبل ہی جاری کیا گیا تھا، اسی لیے اسے باکس آفس پر کوئی خاص پذیرائی نہ مل

’’کن فیکون‘‘ کے گلوکار کا گانے سے قبل وضو کا انکشاف

سکی۔ مگر آہستہ آہستہ نیٹ فلکس انڈیا پر اسے پسند کرنے والے مل ہی گئے۔

Back to top button