شارجہ سے 5 پاکستانی ڈی پورٹ، لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شارجہ سے ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور انہوں نے جعلی دستاویزات کی مدد سے شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایجنٹوں کے ذریعے جعلی ویزے حاصل کیے تھے، اور جعلی دستاویزات سامنے آنے پر انہیں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ لاہور پہنچتے ہی ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
