ڈپٹی کمشنر کرم پرحملہ کرنےوالے 5 افراد کی شناخت کر لی گئی

ڈپٹی کمشنر کرم پرحملہ کرنےوالے 5 افراد کی شناخت ہوگئی۔
حکام کےمطابق ڈی سی کرم پرحملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے کےپی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ دہشتگردوں کےسروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سےقبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کرم کی صورتحال پر رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری،آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدےکی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے فوری گرفتارکیا جائے گا۔
تربت جانے والی بس کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق،32 زخمی
اجلاس میں دہشتگردوں کا پوری قوت سےقلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ کسی دہشت گردسے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔
خیال رہےکہ کل صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سےڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے جس کےبعد کرم کیلئےتین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔
