پاراچنار میں ادویات کی قلت،50 بچے انتقال کرگئے

ضلع کرم کے شہر پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث ادویات کی قلت کی وجہ 50 بچے انتقال کر گئے۔

پاراچنار کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں موجود ماہر اطفال ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بتایا کہ آج شہر میں 51 بچے ادویات کی قلت سےجان کی بازی ہار گئے ہیں۔اکسیجن اور حرارتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔

دریں اثنا سماجی رہنما فیصل ایدھی نےاموات کی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ پاراچنار کے ہسپتالوں میں50 سے زائد بچے علاج کی مناسب سہولیات نہ ہونےکےباعث انتقال کرچکے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کےعہدیدار سعد ایدھی نےبتایا کہ کرم سےایئرایمبولینس کےذریعے گزشتہ چار دنوں کےدوران کم از کم45افرادکوتشویشناک حالت میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے بھیجا گیاہے، مزید کہا کہ انتقال کرنےوالے3افراد کو واپس کرم بھی بجھوایا گیا ہے۔

سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ حکومت کوآج رات راستےکھول دینے چاہیں تاکہ علاقےمیں معمولات زندگی بحال ہوں، انہوں نےمزید کہا کہ علاقے میں تقریباً2ہزار کلو گرام مالیت کی ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

Back to top button