ٹیکس فراڈ کی نشاندہی پرایف بی آر افسرکیلئے50 لاکھ کا انعام

وزیرِاعظم نے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنےوالےایف بی آرافسرکو50 لاکھ روپےنقد انعام سےنواز دیا۔

وزیرِاعظم سےکھربوں روپےکےسیلز ٹیکس فراڈ کی کوشش کی نشاندہی کرنےوالے ایف بی آرکےسینئر افسر اعجاز حسین نےوزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نےآفیسر اعجازحسین کی پذیرائی کرتےہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کیلئے50لاکھ روپےکے انعام کااعلان کیا۔

وزیرِاعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی پرانہیں اعزازی شیلڈبھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہےکہ ایسےایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، غریب عوام کےٹیکس چوری کرنےوالوں اورانکی معاونت کرنےوالوں کی نشاندہی کرکےانہیں کڑی سے کڑی سزادلوائی جائے گی۔

شہباشزریف نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ کی اس کوشش کی تفصیلی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو قانون کےکٹھرےمیں لائے اورسزا دلوانےکیلئےبہترین قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کرے۔

وزیرِاعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس چوری کیلئےایک80 برس کی خاتون کے کوائف کواستعمال کیا گیا،4 مارچ2024 کو اعجازحسین نےٹیکس فراڈ کی اس کوشش کی نشاندہی کی۔

ابتدائی طور پر37 کروڑ منتقل بھی ہوا جس کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔ٹیکس فراڈ کی کوشش میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ تفصیلی تحقیقات کےبعد ٹیکس فراڈ کی کوشش میں مبینہ معاونت کرن والے ایف بی آرکےحکام کی نشاندہی کرکےانہیں بھی قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Back to top button