500سال تک زندہ رہنےوالی مچھلی دریافت
500سال تک زندہ رہنےوالی مچھلی گرین لینڈشارک کوسائنسدانوں نے دریافت کرلیا۔
گرین لینڈ شارک وہ جاندار ہے جو 5 صدیوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔ایک انسان کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے، اس بارے میں تو کچھ کہنا مشکل ہے مگر سائنسدان طویل العمری کے راز جاننے کیلئےکافی عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کونسا جاندار ہے ایک یا 2 نہیں بلکہ 500 برسوں تک زندہ رہ سکتا ہے؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر گرین لینڈ شارک وہ جاندار ہے جو 5 صدیوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔
شمالی بحر اوقیانوس اور آرکٹک اوشین کی گہرائی میں ٹھنڈے پانیوں میں رہنے والی شارک کی یہ قسم صدیوں تک زندہ رہتی ہے اور سائنسدانوں نے ان کی لمبی عمر کے بارے میں اب جاننا شروع کیا ہے۔
سائنسدانوں کا خیال تھا کہ اس شارک کا سست رفتار میٹابولزم ان کی لمبی عمر کا باعث بنتا ہے مگر اب تک اس تعین کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا۔